لاہور( کلچرل رپورٹر )پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ شوبز سے وابستہ فنکار برس پڑے ۔ گلوکار علی ظفر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے حکومت کی دو سالہ کارکردگی پر لوگوں کی رائے مانگ لی ۔علی ظفر نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پول کے ذریعے لوگوں سوال کیا ہے کہ حکومت کی دو سالہ کارکردگی سے مطمئن ہیں یا نہیں؟ ۔ اداکار راشد محمود، رائٹر خلیل الرحمن قمر نے کہا کہ پٹرول مہنگا کر کے عوام پر ظلم کیا گیا۔ اداکار فہد مصطفی نے وزیر اعظم سے سوال کیا کہ عمران خان صاحب کیا میں نے آپ کو ووٹ دے کر درست فیصلہ کیا؟ اداکارہ وینا ملک نے کہا کہ اب عوام پوچھ رہے ہیں کہ کیا اب تھوڑا گھبرا لیں؟