کراچی (کلچرل رپورٹر) آج فنکار برادری بھی پاکستان کا یوم آزادی جوش وخروش سے منانے کے لئے پُر عزم۔ معروف فلم ااسٹار جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ افسوس ناک پہلویہ ہے کہ لوگ آزادی کی قدر نہیں کرتے جوقومیں اپنی آزادی کی قدرنہیں کرتیں و ہ صفحہ ہستی سے مٹ جاتی ہیں ۔ معروف ڈرامہ نگارانور مقصود کا کہنا تھا کہ یوم آزادی کا دن بہت بڑا دن ہے ،آزادی ایک نعمت ہے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے ۔اداکارہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ جو لوگ اپنی آزادی کی حفا ظت نہیں کر تے وہ مسا ئل کا شکار رہتے ہیں۔اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ ہمیں متحد ہوکراپنے وطن کی حفاظت کرنی چاہیے ۔ فلم اسٹار ندیم کا کہنا تھاکہ 14 اگست تجدید عہد کا دن ہے کہ ہم نے آزاد فضا ء میں سانس لیا، جشن آزادی ہمیں ایک قوم ہو نے کا پیغام دیتا ہے ۔