لاہور(کلچرل رپورٹر)شوبز کی دنیا میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات کیلئے ایوارڈ ز کی منظوری دی جانے کی خبروں کے بعد شوبز حلقوں میں خوشی کی لہر ذرائع کے مطابق ماضی کی معروف اداکارہ نیلو، اداکارہ شبنم کو تمغہ امتیاز جبکہ ن م راشد کو نشان امتیاز دینے کی منظوری دی گئی ہے وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو ایوارڈ زدینے کی منظوری دی گئی ہے ۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز نے شرکت کی۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے پنجاب کی شخصیات کیلئے وکالت کی، فقیر سید اعجاز الدین، شاہد زیدی، راشد علی رانا اور اداکارہ صائمہ کو تمغہ امتیاز دینے کی منظوری دی گئی ہے ۔