لاہور(شوبزڈیسک) پاکستانی ٹیلی ویژن کی نامور اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں لکھا کہ اس مشکل کی گھڑی میں صرف شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات ہی ہیں جو لوگوں کو مثبت رہنے کا پیغام دے رہی ہیں۔ثمینہ پیرزادہ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’اب وقت ہے کہ وہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے انٹرٹینرز کی عزت کریں، صرف وہی ہیں جو اس مشکل وقت میں لوگوں کو مثبت رہنے کا پیغام دے رہے ۔انہیں عزت دی جائے۔خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں سامنے آیا تھا، جس کے بعد سے شوبز اسٹارز عوام کو اس وائرس سے لڑنے اور اپنی صحت کا خیال رکھنے کا مشورہ دے رہے ۔