ساہیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر)قادر آباد کول پاور پلانٹ فنی خرابی کے باعث گزشتہ 2دن سے بند اور یہاں سے بجلی کی سپلائی معطل ہے ۔ذرائع نے بتایا تربیلا اور گدو بیراج میں خرابی سے قادر آباد کول پاور پلانٹ میں بھی خرابی پیدا ہو گئی تھی جس سے 1300میگا واٹ بجلی کی سپلائی معطل ہے ۔پلانٹ کو ٹھیک کرنے کیلئے کام جاری ہے ۔ترجمان کے الیکٹرک نے رمضان میں لوڈشیڈنگ کے حوالے سے پرانا راگ الاپتے ہوئے کہا کہ بن قاسم پاور سٹیشن کے پرزے کی تنصیب کا کام مکمل ہونے کے بعد لوڈشیڈنگ میں کمی آئے گی، 20 مئی تک پرزے کی تنصیب کاکام مکمل کیے جانے کا امکان ہے ۔ حیدرآباد،سکھر،جیکب آباد میں ،ٹنڈوآدم،شہدادپور،نوابشاہ،میرپورخاص،سعیدآباد،سکرنڈ،دادو،بدین اور سندھ کے دیگر شہروں میں بھی بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ نے قہر ڈھادیا۔ قادر آباد پلانٹ