لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کی سر براہی میں بابو صابوانٹر چینج پر رات گئے تک ناکہ بندی کرکے جعلی اور ملاوٹ زدہ دودھ کی سپلائی ناکام بنادی گئی۔ڈیری سیفٹی ٹیموں نے دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 25 ہزار لٹر دودھ کی چیکنگ کے دوران 15 ہزار لٹرناقص دودھ تلف کر دیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ضائع کیے گئے دودھ کی ایل آر انتہائی کم، یوریا اورآلودہ پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔کارروائیوں کے دوران دودھ بردارگاڑیوں کے ٹینکرز انتہائی گندے اور بدبودار پائے گئے ۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی اور گورنمنٹ شہدائے اے پی ایس میموریل گرلز ہائی سکول ماڈل ٹائون کے زیر اہتمام آگاہی واک اور 2روزہ کیمپ کا انعقادکیا گیا۔ واک میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی، شہدائے اے پی ایس میموریل گرلز ہائی سکول پرنسپل کے ہمراہ بچوں اوراساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔