لاہور(اشرف مجید )چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن(ر)سید حماد عابد نے لاک ڈاؤن کے دوران سبزی و پھل ،فوڈ ،میڈیسن سمیت ان سے وابستہ انڈسٹری کے ملازمین کو لانے لیجانے والی گاڑیوں کو بلا تعطیل موومنٹ کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا ہے اور تمام سرکل افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ ایسی گاڑیوں کی نقل و حمل روکنے یا انکو کو بند کرنے کی صورت میں سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی ، ذرائع کی مطابق چیف ٹریفک آفیسر کو مختلف ٹرانسپورٹروں کی جانب سے شکایات کی جا رہی تھی کہ لاہور میں متعدد اہم شاہراہوں پر ٹریفک پولیس کی جانب سے گڈز ٹرانسپورٹ سمیت ہیلتھ انڈسٹری ، فوڈ انڈسٹری میں کام کرنے والے ملازمین کو لانے لیجانے والی ٹرانسپورٹ کو بھی بند کر دیا جاتا ہے جس کے باعث نہ صرف لاہور بلکہ دوسرے شہروں میں فوڈ سپلائی مسلسل نہ ہونے سے دکاندار مہنگے داموں اشیا فروخت کرتے ہیں جس پر سید حماد عابد نے شکایات پر سختی سے نوٹس لیتے ہوئے تمام ڈویژنل و سرکل افسران کو مراسلہ نمبر 3331/چالان کلرک /نمبر جاری کرتے ہوئے حکم جاری کیا گیاہے کہ لاہور سمیت دوسرے شہروں میں فوڈ سپلائی وقت پر پہنچانا موجودہ حالات میں اہم ہے اور جب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انہیں اجازت دی گئی ہے تو سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے انکو روکنا درست نہیں ہے ، سی ٹی او لاہور کی جانب سے واضح ہدایت کی گئی ہے انکو متعدد شکایات ملی ہیں لہذا آئندہ اگر کسی بھی فوڈ ، میڈیسن ، خشک اجناس سپلائی کرنے والی گاڑیوں اور ایسی انڈسٹری جن کو ضلعی حکومت کی جانب سے موجودہ حالات میں کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے انکے ملازمین کو لانے لیجانے والی گاڑیوں کو روکنے بارے شکایت موصول ہوئی تو متعلقہ سرکل و سیکٹر انچارج کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔