اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) قومی سلامتی کے اداروں نے واضح طور پر کہا ہے کہ فوج کو گلگت بلتستان میں انتخابی عمل سے الگ رکھا جائے ۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں گلگت بلتستان الیکشن کے حوالے سے اہم میٹنگ ہوئی جس میں اہم سیاسی قیادت اور قومی سلامتی کے اداروں کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر قومی سلامتی کے اداروں نے سیاسی رہنماؤں پر واضح کیا کہ فوج کو انتخابی عمل سے الگ رکھا جائے ۔ قومی سلامتی سے وابستہ حکام نے اس عزم کو دہرایا کہ پاک فوج ملک میں امن و امان کے قیام کیلئے اپنے فرائض ماضی کی طرح ادا کرتی رہیگی لیکن موقف پیش کیا کہ انتخابی عمل، پولنگ، جیسے معاملات سے افواج پاکستان کو دور رکھا جائے اور سول امور اور معاملات کو سول انتظامیہ ہی سرانجام دے ۔