لاہور(کلچرل رپورٹر) پر کشش شخصیت اوررعب دار آواز کے مالک اداکار فواد خان 38 برس کے ہوگئے ۔فواد خان 29 نومبر 1981 کو لاہور میں پید اہوئے ۔ انہوں نے سافٹ ویئر انجینئرنگ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے ۔ فواد خان نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور گلوکار 1994 میں کیا تھا اور 2001 میں پہلی بار ٹی ڈرامہ جٹ اینڈ بونڈ میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔بچپن میں امیتابھ بچن اور رشی کپور کو اپنا آئیڈیل سمجھنے والے فواد خان کی پہلی فلم خدا کیلئے 2007 میں ریلیز ہوئی، انہوں نے بھارتی فلموں میں بھی اداکاری کی ہے ۔ پاکستان کے مقبول ترین اداکار فواد خان کو سالگرہ کی موقع پر معروف بھارتی فلم فیئر ایڈیٹر جتیش پِلائی نے پیار بھرا پیغام بھیجا۔انہوں نے نہ صرف فواد خان کو سالگرہ کی مبارکباد دی بلکہ انسٹاگرام سٹوری پر بھی فواد کی پرانی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ماضی کی یادیں تازہ کیں ۔جتیش پِلائی نے اپنی سٹوریز میں یہ بھی لکھا کہ ہم آپ کو اب بھی یاد کرتے ہیں۔ اداکارہ سونم کپور نے بھی اداکار کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔