لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف اداکارہ ایمن خان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ آج بھی فواد خان کو پسند کرتی ہیں خواہ کہ ان کی شادی ہوچکی ہے ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ایمن خان نے کچھ ویڈیوز شیئر کیں جن میں انہوں نے مختلف سوالات کے دلچسپ جوابات دیئے ہیں۔ اداکارہ سے ایک سوال کیا گیا کہ کسی بھی مشہور اداکار یا اداکارہ کا پہلا تاثر بتائیں جس کا جواب دیتے ہوئے ایمن خان نے کہا کہ ’مجھے اقرا عزیز کے ملنے کا انداز بہت اچھا لگتا ہے کیونکہ وہ جب بھی ملتی ہیں تو بہت ہی پر جوش انداز سے چیختے ہوئے ملتی ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب پر اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ فواد خان ہی ہیں جو کہ مجھے آج بھی بہت پسند ہیں۔