کراچی (صباح نیوز) میزبان و اداکار فہد مصطفیٰ کرکٹر فواد عالم کی حمایت میں بولتے ہوئے پی سی بی پر برس پڑے ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فہد مصطفی نے فواد عالم کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی پی سی بی اور فواد عالم کو ٹیگ بھی کیا، فہد نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ اگر ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارمنس اہمیت نہیں رکھتی تو ٹورنامنٹ کی کیا ضرورت ہے ، اداکار نے کہا فواد عالم اپنی کارکردگی پر ٹیسٹ کرکٹ میں شمولیت کا حق رکھتا ہے اورامید کرتا ہوں پی سی بی اس معاملے کو دیکھے گا، فوادعالم نے ٹوئٹر پیغام میں مداحوں اور دوستوں کا مبارکباد کے پیغامات بھیجنے پر شکریہ ادا کیا۔