لاہور(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری اطلاعات عمران گورایہ نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر فواد چودھری جس طرح چاہیں الٹے سیدھے ہوں شریف فیملی میں وہ دراڑیں نہیں ڈال سکتے یہ بہت پرانی روش ہو چکے ہے ، میاں نواز شریف کی صحت کے حوالے سے سلیکٹڈ وزیر اعظم اور ان کے کرائے کے وزیروں اور ترجمانوں کا رویہ ڈبل سٹینڈرڈ اور منافقانہ ہے ۔ ماڈل ٹاؤن میں لیگی رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے دعویداروں اور نالائقوں کے ٹولے نے عوام کو بے یارومددگار چھوڑ دیا گیا۔