اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سپریم کورٹ کے ای کورٹ سسٹم کے آغاز کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے ماتحت عدالتوں میں بھی جدید ٹیکنالوجی کی خدمات کی پیشکش کی ۔ منگل کو ایک بیان کے مطابق فواد چودھری نے پیشکش کی کہ جدید فاصلاتی نظام کے تحت شواہد کی دستیابی ممکن بنائی جائیگی۔فواد چودھری نے کہاکہ دہلیز پر انصاف پہنچانے کے آئیڈیا پر عملدرآمد کے لیے تعاون کو تیار ہیں۔