گجرات (ڈسٹرکٹ رپورٹر) فوارہ چوک سے یونیورسٹی آف گجرات کی طالبہ کو اغواء کرنے کی کوشش ۔ تفصیلات کے مطابق طالبہ اپنی دوستوں کے ساتھ یونیورسٹی کی بس کے انتظار میں کھڑی تھی کہ سرکاری گاڑی میں 2 نامعلوم افراد نے آکر طالبہ کو زبردستی گاڑی میں ڈالنے کی کوشش کی کہایک شہری نے شور مچا دیا ۔ لوگوں کے جمع ہونے پر دونوں نوجوان موقع سے فرار ہو گئے ۔