لاہور(نیٹ نیوز) پاکستان میں اپنی موسیقی سے سب کو چونکا دینے والے عبداللہ صدیقی کو امریکی جریدے فوربز نے اپنی 30 انڈر 30 فہرست کا حصہ بنالیا ہے ۔ فہرست میں مختلف شعبہ جات میں 30 سال کی عمر تک کے ایسے افراد کو شامل کیا جاتا ہے جو مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں۔ عبداللہ صدیقی نے انسٹاگرام پوسٹ پر خود کو ملنے والے اس اعزاز کے بارے میں بتایا۔ عبداللہ صدیقی نے انسٹاگرام پر لکھا 'فوربز 30 انڈر 30 میں شمولیت پر میں بہت خوش ہوں، اس مقام تک پہنچانے میں میری مدد کرنے والے افراد کا میں شکریہ ادا کرتا ہوں ،لسٹ میں شمولیت میرے لئے اعزاز کی بات ہے ۔امریکی جریدے نے عبداللہ صدیقی کی پروفائل میں انہیں پروڈیوسر قرار دیتے ہوئے لکھا 'عبداللہ صدیقی 11 سال کی عمر سے انگلش زبان کی عمدہ الیکٹرانک موسیقی پروڈیوس کررہے ہیں اور 16 سال کی عمر سے ایک انڈ یپنڈنٹ آرٹسٹ کے طور پر اپنے ٹریک ریلیز کررہے ہیں ۔عبداللہ صدیقی کی اس کامیابی پر متعدد معروف فنکاروں نے ان کو مبارکباد دی ہے ۔