اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے پاکستان میں لوگوں کو انشائاللہ پانچ سال میں ایک کروڑسے زائد نوکریاں ملیں گی اورگھربھی 50 لاکھ سے تجاوزکرجائیں گے ۔نجی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیراعظم کا کہنا تھا میں نے یہ وعدہ دو سال میں پورا ہونے کی بات نہیں کی تھی، یہ سب پانچ سال میں ہوگا۔مجھے سلیکٹڈ کہنے والے رہنما خود سلیکٹڈ ہیں۔ نوازشریف اور آصف زرداری دونوں سلیکٹڈ تھے ۔ بلاول بھٹو پرچی کی وجہ سے پارٹی میں آئے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا فوج کا دباؤ ہو تو مزاحمت بھی کروں، خارجہ پالیسی کے فیصلے میں کرتا ہوں۔فوج نے آج تک ایک چیز میری مرضی کیخلاف نہیں کی ۔کسی سابق فوجی افسر کو عہدہ دیتے ہیں تو اسکا ہمیشہ یہ مطلب نہیں ہوتا کہ فوج کا دباؤ ہے ۔ عاصم باجوہ کو سی پیک کی ذمہ داری دینے کی وجہ یہ تھی کہ وہ سدرن کمانڈ کے کمانڈر رہے تھے اور سکیورٹی ایشوز پر کام کرچکے تھے اسلئے ہمارا خیال تھا وہ اس کیلئے بہترین آدمی ہیں۔جس نے بھی اپنی زندگی میں مقابلہ کیا ہو وہ یوٹرن کا مطلب سمجھتا ہے ۔ حالات کیساتھ حکمت عملی تبدیل کی جاتی ہے ۔ میرا نظریہ پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے اور میں اسی مقصد کیلئے ایک طریقہ ناکام ہوگا تو دوسرا اختیار کروں گا۔ اپوزیشن کیخلاف کیسز ہمارے آنے سے پہلے بنائے گئے تھے ۔ نیب ہمارے ماتحت نہیں ،ہمارا اختیار صرف جیلوں پر ہے ۔ جو تحقیقات چل رہی ہیں ہم چاہتے ہیں وہ تکمیل تک پہنچیں۔جہانگیر ترین کیخلاف تحقیقات چل رہی ہیں، جو بھی ملوث ہوا اسکو سزا ملے گی۔نعیم بخاری 50سال سے پی ٹی وی سے منسلک ہیں،ان کوچیئرمین پی ٹی وی بورڈبنایاہے ،پی ٹی وی کابورڈصرف ادارے کی پالیسیاں بنائے گا،پی ٹی وی صرف حکومت کا موقف پیش کرے گاتواس کی ساکھ گر جائیگی۔عمران خان نے کہا راوی ریورمنصوبہ کامقصدلاہور جبکہ بنڈل آئی لینڈ منصوبے کا مقصدکراچی کوبچاناہے ،راوی ریورمنصوبے کیلئے کسی سے زبردستی زمین نہیں لی جارہی،بنڈل آئی لینڈ،راوی ریورمنصوبوں سے بیرون ملک سے ڈالر آئیں گے ، 2 نئے شہربننے سے نوکریاں ملیں گی۔ پشاوربی آرٹی اے ڈی بی کاپروگرام ہے ،تاخیرکی بھی کئی وجوہات ہیں،بی آرٹی میں سبسڈی نہیں دینا پڑے گی۔عثمان بزدارکولانے کاسب سے بڑامقصدپسماندہ علاقے کی ترقی ہے ،جب پانچ سال ہورے ہوں گے توپنجاب کے وزرائے اعلی میں عثمان بزدارنمبرون ہوں گے ۔کابینہ میں تبدیلیاں کرنے کامطلب یہ نہیں کہ کسی کی پرفارمنس بری ہے ،میرامقصدمیچ جیتناہے جس کیلئے جو مناسب سمجھوں گاوہ تبدیلیاں لیکرآئوں گا،بیوروکریسی میں جس نے کام اچھانہیں کیااسے تبدیل کردیا،پنجاب میں چیف سیکرٹری بہت اچھے ہیں اورچل پڑے ہیں،نئے آئی جی کی بڑی زبردست پرفارمنس ہے ، عوام نے 5 سال بعدعثمان بزدارکی گورننس کافیصلہ کرناہے ۔فیاض الحسن چوہان تگڑی وزارت چاہتے تھے ،وہ ان کومل گئی۔ نوازشریف کی بیرون ملک روانگی کے حوالے سے کسی نے کوئی پریشرڈالانہ ڈال سکتا ہے ۔ میں سیاست میں ایک مقصدکیلئے آیاتھا،اپنے مقصدپر کمپرومائزنہیں کرونگا۔ ہم نے کشمیرایشوکوہرپلیٹ فارم پرپرزورطریقے سے اٹھایا،اب کشمیرایک انٹرنیشنل ایشوبن چکاہے ،ہمارے سعودی عرب سے اچھے تعلقات ہیں،ترکی سے بہت اچھی ریلیشن شپ ہے ،چین کیساتھ اتنی اچھی ریلشن شپ پہلے کبھی تھی ہی نہیں،افغانستان کے امن کیلئے ڈومور کہنے کی بجائے امریکہ پاکستانی اقدامات کوسراہ رہاہے ،افغانستان سے اب وہ تعلقات ہیں جوپہلے کبھی نہیں تھے ۔ ایک سوال پر وزیراعظم نے کہا مطیع اللہ جان کے لاپتہ ہونے پرتوہم نے نوٹس لیا،فوری تحقیقات کرائیں،جمہوریت میں میڈیا کا بڑاکردارہے ،میڈیا ایک واچ ڈاگ ہوتاہے لیکن مجھے پرابلم آتاہے جب میڈیا پروپیگنڈہ کمپین کرتاہے یاسلانڈرکرتاہے ،مجھے میڈیاسے کبھی کوئی فکرنہیں ہوتی،کئی دفعہ میڈیا آزادی کیساتھ ذمہ داری ادا نہیں کرتا،اکنامک ایشوزپرجب ڈس انفارمیشن ہوتی ہے توہمیں نقصان ہوتاہے ۔ عمران خان نے کہا گھرسے پریشرتو آتا ہے کیونکہ ورکنگ آرزکے بعدگھرجا کربھی مجھے اگلے دن کی پلاننگ کرنا ہوتی ہے لیکن فرق صرف یہ ہے کہ یہ وزیراعظم ٹائم ہی صرف گھرپر گزارتاہے اور آفس میں،کوئی سوشل لائف نہیں ۔پرویزالہی کوپنجاب کاسب سے بڑا ڈاکوکہا اور پھراتحادی حکومت میں شامل کرلیا؟ کے سوال کے جواب میں عمران خان نے کہاچلیں کوئی اوربات کریں،چودھری شجاعت کی میں نے ہمیشہ عزت کی،انکی خیریت معلوم کرنے گیاتھا۔وزیراعظم کی زیر صدارت آزادکشمیر کی صورتحال سے متعلق اجلاس ہوا،اجلاس میں علی امین گنڈا پور،عامر کیانی ،سیف اللہ نیازی، بیرسٹر سلطان کو اہم اہداف دینے کا فیصلہ کیاگیا۔ وزیر اعظم نے سیاسی ٹیم کو آزادکشمیرمیں فوری کام شروع کرنے کی ہدایت کردی۔وزیر اعظم بدھ کو گلگت بلتستان کابینہ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کریں گے ۔وزیراعظم وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور کابینہ ارکان سے ملاقاتیں کریں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے وزیر اعظم نے گلگت بلتستان کابینہ کی تشکیل کی منظوری بھی دیدی ہے ۔