لا ہو ر (کر ائم ر پو رٹر)ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں گذ شتہ روز اینٹی رائٹ فورس کے جوانوں کی پاسنگ آؤٹ پریڈمنعقد ہوئی۔سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے ۔ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی، ایس پی ہیڈکوارٹرز عمران احمد ملک اور ڈویژنل ایس پیز سمیت اعلٰی پولیس افسران نے تقریب میں شرکت کی۔ایس ایس پی اینٹی رائٹ فورس ساجد کھوکھر نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو اینٹی رائٹ فورس کی ٹریننگ اور کارکردگی بارے تفصیلی بریفنگ دی۔پاسنگ آؤٹ پریڈ میں اینٹی رائٹ فورس کے 694 افسران و اہلکاروں نے حصہ لیا۔پاسنگ پاؤٹ پریڈ کے دوران نقص امن کا باعث بننے والے جلوس، ہنگامہ آرائی اور احتجاج کے دوران مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کا عملی مظاہرہ پیش کیا گیا۔اہلکاروں نے مظاہرین کو آنسوگیس گن اور آنسو گیس گرنیڈ،پینٹ بال گن، پیپر سپرے ٹیوب اور واٹر کینن کی پیشہ ورانہ تکنیکس کا بھی عملی مظاہرہ پیش کیا گیا۔ عملی مظاہرے میں ہنگاموں کے دوران زخمی ہونے والے مظاہرین اور اہلکاروں کو بروقت ابتدائی طبی امداد دینے کا بھی عملی مظاہرہ کیا گیا۔سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے پاسنگ آوٹ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کرنا کسی جہاد سے کم نہیں۔ اینٹی رائٹ فورس ترکش تربیت یافتہ اور جدید سازوسامان سے لیس بہترین فورس ہے ۔