اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) پاکستان ایئر فورس اکیڈمی اصغرخان میں 126ویں کمبیٹ سپورٹ، 42ویں بی ایل پی سی، دوسرے اے ڈی ایس ایس سی اور 23ویں (بلوچستان بیچ) اے اینڈ ایس ڈی کورسز کی گریجو ا یشن تقریب منعقد ہوئی۔ ائیر مارشل ذوالفقار احمد قریشی، ڈپٹی چیف آف دی ائیر سٹاف(ٹریننگ) اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔معزز مہمان کی اکیڈمی آمد پر ائیر وائس مارشل قیصر جنجوعہ، ائیر آفیسر کمانڈنگ پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان نے انکا استقبال کیا۔ تقریب میں کل 75 کیڈٹس گریجو ا یٹ ہوئے ۔ مہمانِ خصوصی نے گریجو ا یٹ ہونے والے کیڈٹس میں برانچ کا نشان اور کورس میں بہترین کارکردگی پر ٹرافیاں تقسیم کیں۔ 126ویں کمبیٹ سپورٹ کورس میں بہترین کارکردگی کی ائیر مارشل اصغر خان ٹرافی ایوی ایشن کیڈیٹ سید علی حسن شاہ نے حاصل کی۔ 42ویں بی ایل پی سی کورس میں مجموعی طور پر بہترین کارکردگی کی ٹرافی ایوی ایشن کیڈیٹ عبدالرحمٰن نے جیتی۔دوسرے اے ڈی ایس ایس سی کورس کی بہترین کارکردگی کی چیف آف ایئر سٹاف ٹرافی ایوی ایشن کیڈٹ محمد فیصل شہزاد نے حاصل کی۔مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اقوام عالم میں ایک ممتاز حیثیت کا حامل ہے ۔تقریب میں اعلیٰ فوجی و سول حکام، گریجویٹ ہونے والے ایوی ایشن کیڈٹس کے والدین اور مہمانوں نے شرکت کی۔