اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے فورکلوزر قوانین کا عدالت سے منظور ہونا تاریخی اقدام اور وزیراعظم عمران خان کی جدو جہد کا مرکز ہے ۔ جمعرات کو انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا اس قانون کے آنے سے تعمیرات اور ہاؤسنگ شعبے میں عام آدمی کو اپنا گھر بنانے میں سب سے زیادہ سہولت ہوگی۔