لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف اداکار فیروز خان نے وڈیو شیئرنگ ایپ’’ ٹک ٹاک‘‘ پر پابندی کا مطالبہ کر دیا۔فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین کے آن لائن شو میں فیروز خان نے بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے انڈسٹری سے وابستہ مختلف موضوعات پر گفتگو کی تاہم اس دوران انہوں نے ٹک ٹاک پر مکمل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔