لندن( ویب ڈیسک) اچھوتے اور حیرت انگیز ملبوسات بنانے والی برطانوی سٹارٹ اپ کمپنی ’’وول بیک‘‘ نے ایک نئی جیکٹ پیش کی ہے جس کے بارے میں اس کا دعوی ٰہے کہ یہ فولاد سے بھی 15 گنا زیادہ مضبوط ہے ۔اس کی تیاری میں جو کپڑا استعمال ہوا ہے وہ ’’ڈائنیما‘‘ کہلانے والے دھاگے سے بنایا گیا ہے ، جبکہ ڈائنیما وہ ریشہ ہے جسے بلٹ پروف جیکٹوں، دھماکوں سے محفوظ فوجی گاڑیوں، بحری جہازوں میں بھاری لنگر تھامنے والی رسیوں اور تیل کے کنووں میں دیوقامت فولادی برمے تھامنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔ یہ ریشہ فولاد سے 15 گنا زیادہ مضبوط ہے اسی لیے ’’وول بیک‘‘ کا کہنا ہے کہ اس سے بنی جیکٹ بھی فولاد سے زیادہ مضبوط ہے ۔غیرمعمولی پائیداری اور مضبوطی کی بناء پر اس نئی جیکٹ کو ’’اِن ڈسٹرکٹیبل پفر‘‘ کا نام دیا گیا ہے جس سے مراد ایک ایسی نرم اور پھولی ہوئی جیکٹ ہے جسے پھاڑا نہ جاسکتا ہو اور نہ ہی اس میں کوئی سوراخ کرنا ممکن ہو۔ یہ جیکٹ اتنی مضبوط ہے فوجی استعمال کا تیز دھار چاقو بھی اس میں سوراخ نہیں کرسکتا۔
فولاد سے بھی مضبوط جیکٹ کا کمال، فوجی چاقو سے وار کرنا محال
اتوار 01 دسمبر 2019ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز میں اتوار 01 دسمبر 2019ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں