لاہور(کلچرل رپورٹر)فیشن فوٹوگرافرڈی او پی زین شاہ نے باکو میں پاکستانی فیشن برانڈ کیلئے تیار کردہ ویڈیو مکمل کرلی زین شاہ نے باکو سے تعلق رکھنے والی ماڈلز کے فیشن شوٹ بھی کئے جس میں ماڈلز نے پاکستانی فیشن ڈیزائنروقار شاہ کے تیار کردہ عروسی ملبوسات زیب تن کر کے ماڈلنگ کی جبکہ اس موقع پر زین شاہ نے باکو کے خوبصورت مقامات پر ویڈیو اور سٹل شوٹ عکسبند کیا زین شاہ کا کہنا تھا کہ ان دنوں پاکستان میں فیشن فوٹو گرافری کے ساتھ کچھ ویڈیو پروجیکٹ تیار کر رہا ہوں جبکہ باکو میں غیر ملکی ماڈلز دیگر پروڈکشن ٹیم کے ساتھ کام تجربہ خوشگوار رہا۔