لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بڑا کریک ڈاؤن،صوبہ بھر میں 496پولٹری پوائنٹس، 31ذبح خانوں کی چیکنگ، 2800 کلو ناقص گوشت تلف،قوانین کی خلاف ورزیوں، غیر معیاری انتظامات پر 10سیل، 128 کو جرمانے ،14 کی پروڈکشن اصلاح تک بند کر دیا گیا۔بکر منڈی میں بیمار اور لاغر جانوروں کا گوشت تیار کرنے والے 2 ذبح خانے سیل، 2500 کلو سے زائد گوشت برآمد کیا ۔تمام ناقص گوشت پیمکو بھٹی میں جلا کر تلف کر دیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن(ر) عثمان نے کہا کہ لاہور زون میں 199،راولپنڈی 189، ملتان 70 جبکہ مظفر گڑھ زون میں 38پوائنٹس چیک کیے گئے ۔لاغر،مردہ اور بیمار مرغیوں کے گوشت کی فروخت اور ناقص انتظامات پر چکن سیل پوائنٹس کو سیل کیا گیا۔