کراچی (کامرس رپورٹر)بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت2ڈالر بڑھنے کے بعدملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا مزید200روپے مہنگاہوگیا، سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلندترین سطح 87000روپے پر پہنچ گئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں2ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔