کراچی (کامرس رپورٹر)بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں8ڈالرکااضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا400روپے مہنگاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8ڈالرکے اضافے سے بڑھ کر1489ڈالرہوگئی جس کے زیر اثر کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں400روپے اور10گرام قیمت میں343روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا جس سے فی تولہ سونے کی قیمت 86600 روپے سے بڑھ کر87000روپے اوردس گرام سونے کی قیمت74245روپے سے بڑھ کر 74588روپے ہوگئی ۔چاندی کی فی تولہ قیمت 1000.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت 857.34روپے پرمستحکم ر ہی۔