اسلام آباد (نیٹ نیوز)وائس ایڈمرل فیاض جیلانی کوپاک بحریہ کا وائس چیف آف نیول سٹاف مقرر کردیا گیا۔ وائس ایڈمرل فیاض جیلانی کو وائس ایڈمرل کلیم شوکت کی جگہ وائس چیف آف نیول سٹاف مقرر کیا گیا جن کی بطور وائس چیف آف نیول سٹاف مدتِ ملازمت 16 نومبر 2019 کو مکمل ہوئی۔ وائس ایڈمرل فیاض جیلانی نے 1984 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا ۔ انہیں اہم کمانڈ اورسٹاف تقرریوں کا وسیع تجربہ حاصل ہے ۔ ان کی کمانڈ تقرریوں میں کمانڈنگ آفیسر پی این ایس پشین اور پی این ایس معاون شامل ہیں ۔ان کی اہم اسٹاف تقرریوں میں چیف اسٹاف آفیسر کمانڈر پاکستان فلیٹ، نیول سیکڑی ، ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف (آپریشنز)، ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف(پراجیکٹس)، ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف (پرسنل)، ڈپٹی چیف آف نیول (ٹریننگ اینڈ ایویلوایشن ) اور کمانڈر کوسٹ شامل ہیں۔ فیاض جیلانی نے واشنگٹن میں پاکستان کے نیول اتاشی کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیں۔تقرری سے قبل چیف آف سٹاف(پرسنل) کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے ۔