فیصل آباد (نیوزرپورٹر)فیصل آباد میں کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن اورانجمن تاجران سپریم کونسل کے رہنماؤں نے کام کی اجازت نہ ملنے پر 14 اپریل کے بعد لاک ڈاؤن کی پابندی نہ ماننے کا اعلان کردیاہے ۔چیئرمین آل پاکستان کاٹن پاورلومزایسوسی ایشن چودھری محمدنواز،صدرانجمن تاجران سپریم کونسل حاجی اسلم بھلی،چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل سائزنگ ایسوسی ایشن شکیل انصاری،چیئرمین یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن معظم علی ودیگرنے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ لاک ڈاؤن کی مدت بڑھائی گئی تو ہم فیصلہ قبول نہیں کریں گے ۔حکومت مطالبات تسلیم نہیں کرتی تو ان سے 14اپریل کے بعد مزید لاک ڈاؤن کی توقع بھی نہ رکھے ۔حکومت حفاظتی اقدامات کے ساتھ مارکیٹس اور دیگر انڈسٹریز کو کام کرنے کی فوری اجازت دے ۔