فیصل آباد (سٹی رپورٹر) آخری الہامی کتاب قرآن کریم کی حفاظت کہ ذمہ داری اﷲ تعالیٰ نے خود اٹھا رکھی ہے مگر اسے ایک ہی صفحے پر تحریر کرنے کا اعزاز فیصل آباد کے پیرامتیاز حیدر نورانی نے حاصل کیاہے ۔ ان کا دعویٰ ہے کہ یہ ہاتھ سے لکھا قرآن پاک کا سب سے بڑا نسخہ ہے ۔ ہاتھ سے تحریر کردہ 3 ہزار 411 فٹ پر محیط اس عظیم کتاب کو گزشتہ روز زیارت کے لیے اقبال سٹیڈیم میں رکھا گیا تو لوگوں کا تانتا بندھ گیا ۔ پیرامتیاز حیدر نورانی کا کہنا تھا کہ انہیں قرآن پاک مکمل تحریر کرنے میں ایک سال کا عرصہ لگا۔