شکاگو(سپورٹس ڈیسک) لیور کپ میں دنیائے ٹینس کے دو سپراسٹارز راجرفیڈرر اور نوواک جوکووچ پہلی بار جوڑی بناکر ایک ساتھ ٹینس کورٹ میں اترے لیکن اس ڈبلز میچ میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔شکاگو میں لیور کپ کے مقابلے شروع ہوگئے ہیں جس میں یورپ اور ریسٹ آف دی ورلڈ کی ٹیمیں شریک ہوئیں۔ ریسٹ آف دی ورلڈ ٹیم کے سوئس اسٹار راجرفیڈرر اور سربین اسٹار نوواک جوکووچ کا سامنا ٹیم یورپ کے جیک سوک اور کیون اینڈرسن سے ہوا۔شائقین نے پہلی بار دونوں چیمپئنز کو ایک ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا تاہم فیڈرر اور جوکووچ اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور انہیں شکست ہوگئی۔