لاہور (کلچرل رپورٹر )شوبز انڈسٹری کے ہر دلعزیز اداکار فیروز خان اور ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر کے درمیان تمام معاملات سلجھ گئے ۔ فیروز خان نے اپنے حالیہ سوشل میڈیا پیغام میں عندیہ دیا کہ وہ جلد خلیل الرحمن قمر کے ساتھ کام کریں گے ۔واضح رہے کہ فیروز خان نے خلیل الرحمن قمر کے بارے میں حالیہ پروگرام میں ایک انکشاف کیا تھا کہ خلیل الرحمن قمر صاحب نے مجھے ایک بار یہی کہا تھا کہ میں کبھی بھی اداکار نہیں بن سکتا۔تاہم اب معاملات سلجھ گئے ہیں۔