مکرمی!سرکاری محکموں میںجو بھی کرپٹ عملہ ہوتا ہے وہ آپس میں متحد ہوتا ہے اس کی کرپشن کے اپنے طور طریقے ہوتے ہیں۔ نہ صرف سائل سے رشوت لینے میں ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہیں۔ چمنی شاہ روڈ پر شریف مسجد کے قریب میرا گودام ہے جس کے اردگرد سامنے عقب میں میری گلی میں دکانوں اور مکانوں پر دو تھری فیس میٹروں سمیت سب کی بجلی چل رہی ہے جبکہ فیسکو گوجرہ کی طرف سے مجھے کنکشن دینے پر اعتراض لگ جاتا ہے۔ دو سال سے اپنی ہمت اور فیسکو گوجرہ کی ہٹ دھرمی کا نظارہ کر رہا ہوں۔ اعلیٰ حکام کو شکایت بھیجنے کی بنا پر میرے خلاف انتقامی کارروائی کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اللہ مجھے رشوت خوروں کے شر سے بچائے۔متعلقہ حکام کو فوری تاکید کی جائے کہ وہ میرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے مجھے بجلی کنکشن دیں۔ (زاہد کمبوہ ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ)