مکرمی !گوجرہ میں غیر قانونی کنکشن دینے کا جرم ثابت ہونے پرفیسکو کی محکمانہ انکوائری میں تین ایس ڈی اوز کی غفلت کا نوٹس لیا گیا ہے اورایک لائن سپریٹنڈنٹ کو ان الیکٹریفائیڈ ایریا میںبجلی کی سپلائی کے لئے غیر قانونی میٹر منظور کرنے کی پاداشت میں ایک سال کے لئے ایک سکیل کم کر دیا گیا ہے قابل حیرت امر یہ ہے کہ جن غیر قانونی میٹروں کی وجہ سے مذکورہ فیسکو اہلکاروں کے خلاف کاروائی ہوئی ہے ان میٹروںکی بجلی ان الیکٹریفائیڈ ایریا میں بد ستور چل رہی ہے اور ابھی تک مذکورہ غیر قانونی لگے ہوئے میٹروں کو اتارنے کے لئے محکمہ نے کوئی اقدامات نہیں کئے اور راقم سمیت مزید کسی بھی ضرورت مند کو اس ایریا میں کنکشن نہیں دیا جا رہاگویا جن لوگوں کو پہلے کنکشن دیئے گئے ہیں ان کے لئے مرغی حلال ہے اور جو بعد میں آئے ان کے لئے حرام ہے لہٰذہ اکثرلوگ چور راستہ اپنانے کا سوچتے ہیں اور رشوت دے کر الیکٹرفائیڈ ایریا میںمیٹر لگوا کر لمبی تاروں کے ذریعے ان الیکٹریفائیڈ ایریا میں بجلی چلوانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ جس جرم پر اہلکاروں کو سزا دی گئی وہ تو اب بھی برقرار ہے جن لوگوں نے لاکھوں کمائے ہوں چند ہزار چلے بھی جائیں تو ان کے لئے یہ سودا گھاٹے کا نہیں ہوتا۔ (زاہد روٗف کمبوہ غلہ منڈی گوجر ہ ٹوبہ ٹیک سنگھ)