فیصل آباد(سپیشل رپورٹر) سیلفی کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا۔ چلتی ٹرین میں سیلفی لیتے نوجوان کھمبے سے جا ٹکرانے کے باعث جاں بحق ہوگیا۔ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی ہے ۔ تفصیل کے مطابق بھکر کا رہائشی 23 سالہ طاہر ذوالفقار نے کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس میں دوران سفر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب چلتی ٹرین سے سر باہر نکال کر سیلفی لینے کی کوشش کی تو وہ کھمبے سے جاٹکرایا اور بری طرح زخمی ہو گیا۔ نوجوان کو طبی امداد کے بعد الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔