فیصل آباد(صباح نیوز) کراچی سے لاہور جانے والی قراقرم ایکسپریس فیصل آباد ریلوے سٹیشن کے قریب پٹڑی سے اتر گئی جس کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ، خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، ریلوے حکام کا کہنا ہے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے ٹرینوں کی آمد ورفت معطل کی گئی، واضح رہے کہ فیصل آباد سٹیشن پر تعینات عملے کی غفلت کی وجہ سے ٹرینوں کا پٹری سے اترنا معمول بنتا جارہا ہے ، ایک ہفتے کے دوران فیصل آباد سٹیشن ہی کے قریب ٹرین کے پٹڑی سے اترنے کا یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے ۔