فیصل آباد،جڑانوالہ،پیر محل،رجانہ(خصوصی رپورٹر،تحصیل رپورٹر،نامہ نگاران) پولیس نے مریم نواز کی فیصل آبادآ مد پر درج مقد مات میں ن لیگ کے 200کے قریب کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے ، 20 کارکنوں کو پولیس نے ذا تی مچلکوں پر رہا کر دیا اور ڈیڑھ سو سے زائد کو جیل بھیج دیا گیا جبکہ اپوزیشن کی یوم سیاہ کی کال ناکام بنانے کیلئے انتظامیہ کی طرف سے ڈویژن بھر میں مسلم لیگ نواز کے قائدین اور رہنماؤں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔۔گزشتہ روز چھاپے مارکر سابق ڈپٹی میئر امین بٹ ، تا جر رہنما خا لد جٹ ، میاں عبدالرشید اوردیگرکو گرفتار کیا گیا جبکہ خلیل طا ہر سندھو ، شیخ اعجاز احمد ،میاں عبدالمنان ، اسرار احمد منے خاں کے خلاف پولیس کو کامیابی نہ مل سکی ، دوسری طرف ان مقد مات میں ملوث کسی بھی لیگی سابق و موجودہ رکن اسمبلی نے ضمانت کیلئے سیشن کو رٹ سے رجوع نہیں کیا ۔دوسری جانب پولیس سرکل جڑانوالہ سٹی ، صدر ، لنڈیانوالہ ، ستیانہ ، کھرڑیانوالہ نے مسلم لیگ ن کے 28 کارکنان و رہنماؤں کو یوم سیاہ منانے سے روکنے کیلئے گرفتار کر لیا۔ رجانہ اور پیر محل میں بھی چھا پے مارکر متعدد لیگی کا ر کنوں کو گرفتار کیاگیا۔