فیصل آباد(سپیشل رپورٹر) محکمہ تعلیم فیصل آباد میں ای ایس ٹی فی میل ٹیچرز محکمانہ ترقیوں سے محروم ہیں۔ ای ٹرانسفر شروع ہونے سے ان سروس پروموشن کی امیدیں بھی دم توڑ گئیں۔ تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے محکمہ تعلیم کو ہر ماہ کی چار تاریخ کو ڈسٹرکٹ پروموشن کمیٹی کی میٹنگ کرکے کوٹہ کے تحت محکمانہ ترقیاں دینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ لیکن فیصل آباد میں ای ایس ٹی فی میل ٹیچرز پچھلے دو سال سے محکمانہ ترقیوں کا انتظار کررہی ہیں اور ڈی او سیکنڈری ایجوکیشن آفس کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔