فیصل آباد(لیڈی رپورٹر) جی سی یونیورسٹی میں خاتون ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کو عہدے سے ہٹائے جانے کا معاملہ طوالت اختیار کرگیا۔ کوآرڈینیٹر شعبہ ماس کمیونیکشن ڈاکٹر سلمیٰ عنبر نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کیخلاف عدالت میں رٹ دائرکر دی ہے ، ڈاکٹر سلمیٰ نے ڈسپلن کمیٹی کو ایم فل کے وسیم نواز نامی طالبعلم کی جانب سے ہراساں کرنیکی شکایت کی تھی تاہم کمیٹی کے مطابق ڈاکٹر سلمی اپنے موقف کا دفاع کرنے میں ناکام رہیں، ڈاکٹر سلمی عنبر کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ انصاف کے بجائے طالبعلم کا ساتھ دے رہی ہے ۔