فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چناب چوک میں ٹریفک وارڈن کو دلہے کی گاڑی کا چالان کرنا مہنگا پڑگیا،دولہے کی گاڑی کا چالان کرنے پرباراتیوں کی وارڈن سے تلخ کلامی ہوگئی،وارڈن نے پولیس اورڈولفن فورس کو بلا کر ڈرائیورکو گرفتارکرلیا،باراتیوں کے مشتعل ہونے پر وارڈن آنکھ چراکرنکل گیا لیکن باراتیوں کے احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہوگئی،ڈولفن اہلکاروں نے ہجوم کو منتشرکردیا،پولیس نے مشتعل باراتیوں سے بچنے کیلئے دولہے کی گاڑی روانہ کردی۔