فیصل آباد،شرقپور شریف (خصوصی رپورٹر،نمائندہ 92نیوز) غیرت کے نام پر میڈیکل کی طا لبہ ، دیرینہ دشمنی پر مخالف کو قتل کر دیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ فیصل آباد 226 ر ب میں رہائش رکھنے والی ایمن اعجاز میڈیکل کی طا لبہ ہے ، جس کا رشتہ اہل خانہ اسکی مرضی کے مطابق کر نا چا ہتے تھے ، لیکن اسکے رشتہ دار راضی نہیں تھے جس کی بنا پر اسکو رشتہ داروں کی طرف سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی تھی گذشتہ روز اسکے رشتہ داروں امتیاز سمیت چار ملزمان نے اسکو گولیاں ما ر کر قتل کر دیا ۔دریں اثناء شرقپور شریف کے گائوں مدر شریف میں جاوید اقبال کو اس کے مخالفین نے قتل کر دیا جبکہ گولیاں لگنے سے ایک راہگیر بھی زخمی ہو گیا۔