فیصل آباد(سپیشل رپورٹر) سمندری میں میرج ہال میں کھانا کھانے والے 18باراتیوں کی حالت غیر ہوگئی جن کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر سمندری نے میرج ہال کو سیل کرکے مالک کو گرفتار کرلیا ہے ۔تفصیل کے مطابق سمندری کے نواحی علاقے چک نمبر 227 میں میرج ہال میں بارات کا کھانا کھانے سے 18افراد کی حالت غیرہوگئی جن کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے ہسپتالوں میں داخل ہونیوالے مریضوں میں نور حسین، صبا ، ریحانہ بی بی ، شفیق، ارشد ، عامر، افتخار ، امجد، جویریہ، صائمہ،زبیدہ بی بی اور آصفہ بی بی ، محمد وقاص، عبداﷲ، نادر شادودیگر شامل ہیں ۔ڈپٹی کمشنر سردار سیف اﷲ ڈوگر نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اے سی سمندری کو کارروائی کرنے کی ہدایت کی جس پر اسسٹنٹ کمشنر سمندری سید تنویر مرتضی نے کاروائی کرتے ہوئے میرج سنٹر کو سیل کرکے مالک میاں عثمان گرفتارکرا دیا ہے جبکہ ون ڈش کی خلاف ورزی پر مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے ۔