فیصل آباد، گوجرانوالہ، چونیاں ( خصوصی رپورٹر، بیورو رپورٹ، تحصیل رپورٹر ) فیصل آ باد میں اہل خا نہ سے ہو نے والے لڑا ئی جھگڑے کے بعد دوشیزہ سمیت دو شہریوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے ، غوثیہ چوک منڈی کوارٹر کے رہائشی وحید کی اٹھارہ سالہ بیٹی آ روز اور کرسچین ٹاؤن کے رہائشی 53 سالہ عمائیل ،229 ر ب کے اﷲ دتہ اور 213 ر ب کی را حیلہ نے اہل خا نہ کے ساتھ ہو نے والے جھگڑے کے بعد گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لی آ رزو اور عمائیل کی موت واقع ہو گئی ۔ گوجرانوالہ میں تھانہ سول لائن کے علاقہ کچا فتومنڈ میں نوجوان لڑکی اور لڑکے نے زہریلی گولیاں نگل لیں۔ 20سالہ عبدالرحمن اور 18سالہ ارہا جبیں پسند کی شادی کرنا چاہتے تھے ، گھر والے رضامند نہ تھے ،انکار سے دلبرداشتہ ہوکر دونوں نے زہریلی گولیاں نگل لیں ۔ دونوں کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ماڈل سٹی چونیاں کے 17 سالہ سلمان اسلم نے تیزاب پی کر اقدام خودکشی کیا، انتہائی قدم اٹھانے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ سلمان کو ٹی ایچ کیو اور پھر جناح ہسپتال لاہور ریفر کردیا گیا ہے ۔