فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) فیصل آباد کی پیپلز کالونی میں مالکان کی طرف سے گھریلو ملازم تین بہنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ثاقب اور دیگر گھر والے انعم اور اس کی دو بہنوں کو تشدد کا نشانہ بناتے تھے ، گھر کے ہی ایک فرد نے تشدد کی ویڈیو بنا کر میڈیا کو فراہم کردی ، معاملہ سامنے آنے پر ثاقب اور اہل خانہ گھر کو تالے لگا کر فرار ہوگئے ، چائلڈ پروٹیکشن کی ٹیم حرکت میں آئی اور گھر پہنچی تو انہیں تالے لگے ملے ، تشدد سے زخمی انعم کو ہسپتال داخل کرادیا گیا۔