فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) دو سفاک درندوں نے سات سالہ بچی کو مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کرڈالا،پولیس نے واقعہ میں ملوث دونوں چچا زاد بھائیوں کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ۔تفصیلات کے مطابق عوامی سٹریٹ سمندری روڈ کے لیاقت کی سات سالہ بیٹی را بعہ گھر کے قریب واقعہ دکان سے دودھ لینے کیلئے گئی، اسی دوران وارث پورہ کا سلیم اپنے کزن زاہد خان کے ہمراہ اس کو اغوا کرکے مقامی فیکٹری میں لے گئے ، جہاں دونوں نے اس کو مبینہ طور پر اپنی ہوس کا نشانہ بنایا اور پکڑے جا نے کے خوف سے دونوں نے اس کو موت کے گھاٹ اتار دیا ، بچی کئی گھنٹوں تک گھر واپس نہ لوٹی تو اہلخا نہ نے تلاش کا سلسلہ شروع کردیا،اسی دوران اس کی لاش فیکٹری سے مل گئی ، مقتولہ کے باپ کی ہنگامی کال کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور بچی کی لاش کو قبضہ میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کیلئے الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ایس پی اقبال ٹاؤن نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے تفتیش کا سلسلہ شروع کردیا جس کے دوران نشاندہی ہوگئی اور پولیس نے دونوں ملزموں کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس ذرا ئع کے مطابق گرفتار دونوں ملزموں نے قتل کا اعتراف کر لیا ، پولیس نے گرفتار ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔