فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) سیشن کو رٹ فیصل آباد خاتون نے اجتماعی زیادتی کے ملزمان سے صلح کیلئے دباؤ ڈا لنے پر وکیل کی دھنائی کر دی ۔ وکیل نے بھی خاتون کو جواب میں تشدد کا نشانہ بنایا ۔ گزشتہ روز زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون سیشن کورٹ میں پیشی پر آ ئی ۔ احا طہ عدالت میں ملزمان کے وکیل نے خاتون پرصلح کیلئے دباؤ ڈا لنا شروع کر دیا ،جس پرمشتعل ہوکر خاتون وکیل پر پل پڑی اور جوتوں کے ساتھ تھپڑوں سے درگت بنادی ۔