فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی) کبڈی میچ کے موقع پر سابق صوبائی وزیر و ایم این اے رانا ثناء اﷲ خاں کے حامی اور مخالف کارکن لڑ پڑے اور نعرے بازی کرتے رہے ۔ جس پر مہمان خصوصی کے طور پر تقریب میں شریک رانا ثناء اﷲ خاں وہاں سے چلے گئے ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مقتول راہنما علی اصغر بھولا گجر کی یاد میں روشن والا بائی پاس سمندری روڈ پر ایک کبڈی میچ منعقد کیا گیا تھا جس میں مسلم لیگ (ن) کے دونوں مخالف دھڑوں کے کارکن شریک تھے ۔ وہ کبڈی میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے لئے پہنچے تو تقریب کے دوران مسلم لیگ (ن) کے کارکن نعرے بازی کرتے ہوئے آپس میں لڑ پڑے اور گتھم گتھا ہوگئے ۔ بعد ازاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارکنوں میں بیچ بچاؤ کروایا۔