فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) ایف آئی اے نے عبداﷲ گارڈن سے ڈیجٹیل کرنسی کے نام پر سینکڑوں شہریوں سے اربوں رو پے ہتھیانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ، گرفتار ملزم کو ایف آ ئی اے تھانہ میں منتقل کرتے ہوئے تفتیش کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آ ئی اے کو شہریوں کی طرف سے شکایات موصول ہوئی کہ عبداﷲ گارڈن کا رہائشی سادہ لوح شہریوں کو ڈیجٹیل کر نسی کے کارو بار سے منسلک ہو نے کا جھانسہ دیتے ہو ئے ان سے رقوم سمیٹنے میں مصروف ہے ، گزشتہ روز ایف آ ئی اے نے چھا پہ مار کر ملزم کو گرفتار کرلیا، تفتیش کے دوران سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں۔