فیصل آباد(سٹی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے مقامی رہنماؤں نے فیصل آباد میں ورکرز کنونشن کے انعقاد سے ہاتھ کھڑے کر دئیے ہیں اور مرکزی قیادت کو صاف جواب دے دیا ہے ، مرکزی قیادت کی جانب سے دوسرے شہروں کی طرح فیصل آباد میں بھی ورکرز کنونشن کے انعقاد کے سلسلے میں موجودہ و سابقہ ارکان اسمبلی اور لیگی عہدیداروں و رہنماؤں سے رابطہ کیا گیا جن میں سے بیشتر نے تو فون کالز ہی نہیں سنیں ،جن سے پارٹی قیادت رابطہ کرنے میں کامیاب ہوئی انہوں نے کنونشن نہ کرسکنے کے مختلف عذر پیش کر دئیے ۔