فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) گورنر پنجاب چو ہدری سر ور کی موجودگی کے دوران سابق لیگی ڈپٹی مئیر شیخ محمد یوسف کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں ون ڈش کی پا بندی کی دھجیاں اڑا دی گئی ، دعوت ولیمہ میں ون ڈش کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 11 پر تکلف ڈشیں دی گئی ، جبکہ گورنر کی موجودگی کے باعث پولیس اور انتظا میہ نے کوئی کا رروائی نہ کی بلکہ گورنر پنجاب کے ساتھ ساتھ صو بائی وزرا ،ارکان اسمبلی کو پروٹوکو ل دینے میں مصروف رہے ہیں ،ون ڈش کی خلاف ورزی کی خبر نشر ہو نے کے بعد وزیر اعلی پنجاب نے نوٹس لیتے ہو ئے کمشنر سے رپورٹ طلب کر لی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر صدر کی مدعیت میں سابق لیگی ڈپٹی میئر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ،دعوت ولیمہ میں گور نر پنجاب چو ہدری سرور ،صوبائی وزیر اجمل چیمہ اور ارکان اسمبلی سمیت پولیس اور انتظا میہ کے حکام کی بڑی تعداد شریک تھی ،اس دوران مہمانوں کو 4 سویٹ ڈشز سمیت 11 ڈشز کا پْرتکلف کھانا دیا گیاتاہم میرج ہالز اور شادی تقریبات پر چھاپے مارنے والی ٹیم تماشائی بنی رہی تاہم معاملہ میڈیا پر آنے کے بعد وزیر اعلی عثمان بزدار کی طرف سے نوٹس لیا گیا اور رپورٹ طلب کی گئی جبکہ میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پرکارروائی کا حکم دیدیاگیا ۔وزیر اعلی کے نوٹس کے بعدسابق لیگی ڈپٹی میئر کے خلاف شادی ایکٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کرتے ہو ئے اسکی گرفتاری کیلئے چھا پے مارنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔