کراچی (کلچرل رپور ٹر) معروف ڈرامہ ڈائریکٹر فیصل عمر ترک نے اپنی پروڈکشن ترک فلمز کے بینر تلے لالی ووڈ فلم ’’افر ا تفر یح ‘‘ بنانے کا اعلان کیا ہے ۔ ان دنوں فلم کی کاسٹنگ مکمل کی جارہی ہے جبکہ سکرپٹ بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ۔ نمائندہ 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل عمرنے کہا کہ امید کررہا ہوں کہ بڑے پردے پر بھی پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے ایک ایسی فلم بناؤں جسکو شائقین یاد رکھیں ۔