اسلام آباد(شوبز ڈیسک) معروف اداکار فیصل قریشی نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنے نئے ڈرامے کا پہلا ٹریلر شیئر کردیا ۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق فیصل قریشی نے کہا ہے کہ انہوں نے ٹیلی یژن انڈسٹری میں ہمیشہ مداحوں کو متاثر کرنے کیلئے حیرت انگیز کام کیے ہیں اور ان کے مداح انہیں سکرین پر مزید دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں۔